بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ثروت اعجاز

عوام کو جب انصاف ملے گا اوردہشت گرد سلاخوں کے پیچھے ہونگے تو امن قائم ہوجائے گا، ثروت اعجاز.


Staff Reporter June 08, 2013
عوام کو جب انصاف ملے گا اوردہشت گرد سلاخوں کے پیچھے ہونگے تو امن قائم ہوجائے گا، ثروت اعجاز. فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

انتہا پسندوں کی بیرونی امداد کو روک کر ہی انتہا پسند دہشت گردوں کو کمزور کیاجاسکتاہے، شدت پسند ملک و قوم کی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، حکومت انتہا پسندی کی روک تھام کیلیے اقدامات کرے،کراچی پاکستان کا دل اورمعاشی حب ہے، حکومتی رٹ کا نہ ہونا دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو تقویت دے رہاہے۔

وہ قادری ہاؤس پر علما ئے کرام و معززین کے وفود سے گفتگو کررہے تھے،ثروت اعجاز نے کہا کہ عوام کو جب انصاف ملے گا اوردہشت گرد سلاخوں کے پیچھے ہونگے تو امن قائم ہوجائے گا، سنی تحریک کے شہید کارکنوں کے قاتلو ں کی عدم گرفتاری حکومت و پولیس انتظامیہ کیلیے سوالیہ نشان ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری ظاہرکررہی ہے کہ دہشت گردوں کے پیچھے کوئی بڑاہاتھ کارفرماہے انھوں نے کہا کہ نئی جمہوری حکومت سے عوام نے امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں، بجلی کے بحران کو مرحلہ وار ختم کرنے کیلیے پاور پلانٹس کوئلے پر منتقل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں