رضاربانی کو پیپلز پارٹی کا ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا

تقرری کا نوٹیفکیشن جمعے کو بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سیکریٹری رخسانہ بنگش نے جاری کیاہے۔


Staff Reporter June 08, 2013
تقرری کا نوٹیفکیشن جمعے کو بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سیکریٹری رخسانہ بنگش نے جاری کیاہے۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے سینیٹرمیاں رضاربانی کوپیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مقررکردیا۔

تقرری کا نوٹیفکیشن جمعے کو بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سیکریٹری رخسانہ بنگش نے جاری کیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قا ئم علی شاہ نے رضا ربانی کو پی پی کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل بننے پرمبارکباد پیش کی ہے اورکہاہے کہ رضا ربانی اپنی بہترین صلاحیتوں سے پارٹی کومضبوط کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں