سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں ماموں نے سوئم میں فائرنگ کر کے بھانجے کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری کے علاقے آر بی بی کالونی کے محلے میں سوئم کے دوران فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اس کے سگے ماموں ضمیر درس نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے علاقے جہلم کے تھانہ منگلہ کی حدود میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کالوال کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق رای گیر نے پولیس ایمرجنسی کو فون کال کر کے اطلاع دی، مقتول کاشف کی دیرینہ دشمنی چل رہی تھی۔