حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

حسین حقانی نے سفارتخانے کے فنڈز میں دو ملین ڈالر کی خورد برد کی، ایف آئی اے رپورٹ


ویب ڈیسک October 05, 2018
حسین حقانی نے سفارتخانے کے فنڈز میں دو ملین ڈالر کی خورد برد کی، ایف آئی اے رپورٹ۔ فوٹو: فائل

خصوصی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی کی عدالت میں اشتہاری ملزم حسین حقانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں 20 لاکھ ڈالر کی خورد برد کی، حسین حقانی جان بوجھ کر رو پوش ہوچکے ہیں اور حسین حقانی کے کراچی کے گھر پر اشتہار بھی چسپاں کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسین حقانی نے بطور سفیر سالانہ 20 لاکھ ڈالر کی خرد برد کی

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کردی۔