حکومت جو سلوک مخالفین سے کررہی ہے کل اس کیلیے تیار رہے، نواز شریف

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اکتوبر 2018
شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوس ناک بلکہ مضحکہ خیز ہے، سابق وزیر اعظم (فوٹو: فائل)

شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوس ناک بلکہ مضحکہ خیز ہے، سابق وزیر اعظم (فوٹو: فائل)

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے، آج جو سلوک وہ مخالفین کے ساتھ روا رکھیں گے کل اس کے لیے انہیں تیار رہنا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ مضحکہ خیز ہے، بحیثیت وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خدمت، امانت  و دیانت کی شاندار مثال قائم کی، جس کی نہ صرف پاکستانی عوام معترف ہے بلکہ غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے بھی شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:  نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

نواز شریف نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے، آج جو سلوک وہ مخالفین کے ساتھ  روا رکھیں گے کل اس کے لیے انہیں تیار رہنا چاہیے اور یہی نظام قدرت ہے۔

یہ پڑھیں: نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ترجمان (ن) لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے اور اس کے لیے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔