چیف جسٹس کا لاہور میں پولیس انسپکٹر پر وکلا کے تشدد کا نوٹس

ویب ڈیسک  اتوار 7 اکتوبر 2018
چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے لاہور میں سب انسپکٹر پر وکلا کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں وکلا کی جانب سے سب انسپکٹر پر تشدد کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب کو 13 اکتوبر کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے وائس چیئرمین بار کونسل احسن بھون اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا تھا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔