- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
سعید اجمل نے محمد عباس کو ٹیسٹ میچز تک محدود رکھنے کی حمایت کردی
لاہور: سابق ٹیسٹ آف اسپنر سعید اجمل نے محمد عباس کو صرف ٹیسٹ میچز تک محدود رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباس اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کا کامیاب ترین بولر ہے جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
سعید اجمل نے کہا یو اے ای کی کنڈیشنز میں ان ہی بولرز کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کھلانا چاہیے جو پہلے سے ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔ عباس اگر ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دے رہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے دوسرے فارمیٹس میں بھی شامل کیا جائے۔ اس بات کے حق میں ضرور ہوں کہ عباس کو انگلش کنڈیشنز میں اگر ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے تو وہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ابھی اسے ان کنڈیشنز میں صرف ٹیسٹ ہی کھلائیں، ون ڈے میں شامل کرنا سود مند نہیں ہوگا۔
سابق ٹیسٹ آف اسپنر نے کہا عباس کی جگہ اگر رومان رئیس فٹ ہوتا ہے تو انہیں ون ڈے میچز میں کھلانا بہتر رہے گا۔ سعید اجمل نے بلال آصف کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو ایک اچھے آف اسپنر کی اشد ضرورت ہے۔ بلال کو ٹیسٹ کے لئے منتخب کرتے وقت اس کی مخالفت کی گئی کیوں کہ اس نے ڈومیسٹک میں زیادہ وکٹیں نہیں لیں تھیں اور دوسرے آپشنز موجود تھے، لیکن اب اس نے خود کو منوالیا ہے تو اس کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ بلال آصف رپورٹ ہوا تو یہ پاکستان کے خلاف سیاست ہوگی۔
سعید اجمل نے کہا یاسر شاہ اور شاداب خان جیسے لیگ اسپنرز ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں۔ ان کے ساتھ آف اسپنر کا کمبی نیشن بننے سے بولنگ مضبوط ہوگی۔ ٹیسٹ میچز ہمیشہ بولرز ہی کرواتے ہیں۔ اس وقت قومی ٹیم کا بولنگ کمبی نیشن سب سے اچھا ہے۔ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے اچھی بولنگ کی تاہم پاکستان نے سست بیٹنگ کی، انہیں تیز کھیلنا چاہیےتھا۔ یاسر شاہ اچھا بولر ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں اچھی بولنگ نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔