صدر نے جمہوری روایات نبھائیں تاریخ رقم کردی قائم علی شاہ

ایک جمہوری حکومت سے دوسری حکومت کو پر امن انتقال اقتدار کا سہرا بھی صدر کے سر ہے


Staff Reporter June 11, 2013
ایک جمہوری حکومت سے دوسری حکومت کو پر امن انتقال اقتدار کا سہرا بھی صدر کے سر ہے فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چھٹی مرتبہ خطاب کرکے نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

صدر مملکت کے خطاب کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر مملکت پہلے منتخب صدر ہیں جنھوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چھٹی مرتبہ خطاب کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرلی ہے اور ان کا خطاب ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے اچھا شگون ثابت ہوگا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر مملکت نے صدارت کے منصب کی ذمے داری جس احسن طریقے اور خوش اسلوبی سے نبھائی ہے اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی ۔



انھوں نے کہا کہ صدر مملکت نے آمریت کے ادوار میں پارلیمنٹ سے چھینے گئے اختیارات کو رضا کارانہ طور پر پارلیمنٹ کو واپس کیے جس سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی جڑیں مضبوط ہوئیں اور اب کوئی طالع آزما جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں