وفاقی ٹیکس محتسب نے آڈیٹر جنرل کے دوبارہ وارنٹ جاری کردیے

بلند اختر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، شعیب سڈل کا آئی جی اسلام آباد کوحکم


Irshad Ansari June 11, 2013
بلند اختر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، شعیب سڈل کا آئی جی اسلام آباد کوحکم فوٹو: فائل

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ بلند اختر رانا کو گرفتار کرکے 13 جون کو وفاقی ٹیکس محتسب کے سامنے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا نے وفاقی ٹیکس محتسب کا جوڈیشل الائونس بند کردیا تھا جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے نوٹس بھجوائے تھے مگر آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے ان نوٹسز کے جواب نہیں دیے گئے وفاقی ٹیکس محتسب نے بلند اختر رانا کو متعدد نوٹس جاری ہونے کے باوجود آڈیٹر جنرل، وفاقی ٹیکس محتسب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔



جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے اور ہدایت کی گئی تھی کہ 10 جون کوآڈیٹر جنرل کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے لیکن گزشتہ روز(پیر) کوآڈیٹر جنرل خود پیش ہوئے نہ انھیں پولیس گرفتار کرکے پیش کرسکی جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ انھیں 13 جون کو پیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں