اسلام آباد میں موسم سرما کے لئے نئے عدالتی اوقات کار جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما اور سرما کے عدالتی اوقات کار مختلف ہوتے ہیں فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما اور سرما کے عدالتی اوقات کار مختلف ہوتے ہیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں موسم سرما کے لیے نئے عدالتی اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرما کے لئے اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ کے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں، ان کا اطلاق 15 اکتوبر 2018 سے 15 اپریل 2019 تک رہے گا۔

موسم سرما کے اوقات کار کے تحت پیر سے جمعرات تک ہائی کورٹ کا عدالتی وقت صبح نو بجے سے دن اڑھائی بجے جب کہ جمعہ کے دن نو بجے سے دن بارہ بجے تک ہو گا، ہائی کورٹ کے دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 8 بجے سے دن ساڑھے 3 بجے جب کہ جمعہ کے دن ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماتحت عدالتوں کے پیر سے جمعرات تک کے اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے دن ساڑھے 3بجے جب کہ جمعہ کے روز ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔