ضمنی الیکشن میں ماں نے بیٹے کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  اتوار 14 اکتوبر 2018
زہرا بتول تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جبکہ ان کے بیٹے ہارون سلطان آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا فوٹو:فائل

زہرا بتول تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جبکہ ان کے بیٹے ہارون سلطان آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا فوٹو:فائل

مظفر گڑھ: پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 272 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ماں نے بیٹے کوشکست دیدی۔ 

مظفرگڑھ میں سابق ایم پی اے عبداللہ شاہ بخاری کی اہلیہ زہرا بتول نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جب کہ ان کے بیٹے ہارون سلطان آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیا۔ ماں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے  ہارون سلطان بخاری تین مرتبہ ایم پی اے اور دو مرتبہ صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں پی پی 272 سے تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کے کامیاب قرار پائیں جب کہ ان کے مدمقابل ان کے بیٹےسید ہارون احمد سلطان  17 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

عبداللہ شاہ بخاری کے بڑے بیٹے باسط سلطان بخاری 2018 کے عام انتخابات میں این اے 185 اور پی پی 272 سے کامیاب ہوئے تھے۔ باسط سلطان بخاری نے صوبائی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس کے باعث اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔