چکوال میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا

الیکشن کمیشن نے حلقہ کے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔


ویب ڈیسک October 14, 2018
الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز میں کسی خاتون نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر کسی خاتون ووٹر نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے حلقے کے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں، اور ڈی آر او کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پرقید اور جرمانے کی سزا

حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 523 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 48 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 475 ہے۔ رواں برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہیٰ 1 لاکھ 57 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ۔ ان کے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے پر یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں