- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
جمال خشوگی کا معاملہ، پابندیاں عائد کی گئیں تو جوابی کارروائی کرینگے، سعودی عرب
ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں نے صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی وجہ سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی تو بڑا ردعمل دیں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر جمال خشوگی کی گمشدگی کے حوالے سے اُس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کی گئیں تو ریاض جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیر خاص صحافی کی گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے استنبول گئے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے سامنے آنے تک قبل ازوقت غلط اندازے لگانے سے گریز کیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی حکومت جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہوئی تو سزا دیں گے، ٹرمپ
سعودی حکام نے ایک بار پھر صحافی جمال خشوگی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی قونصل سے واپس چلے گئے تھے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : لاپتہ صحافی پر امریکا اور برطانیہ کا سعودی کانفرنس کے بائیکاٹ پر غور
امریکی صدر نے جمال خوشگوی کے قتل ہوجانے کی صورت میں سعودی عرب کو سنگین سزا کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی تھی اور امریکی سینیٹ نے پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا جب کہ اقوام متحدہ اور برطانیہ کی جانب سے بھی سخت لہجہ اختیار کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔