بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

ویب ڈیسک  پير 15 اکتوبر 2018
بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے: فوٹو: فائل

بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی ہے جس کا فیصلہ کل وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ كمیٹی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ کردیا

ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔