ساجد خان کا رویہ قابل نفرت ہے، دیا مرزا

ویب ڈیسک  منگل 16 اکتوبر 2018
خواتین نے ساجد خان پر جو بھی الزامات لگائے ہیں وہ صحیح ہیں، دیامرزا فوٹو:فائل

خواتین نے ساجد خان پر جو بھی الزامات لگائے ہیں وہ صحیح ہیں، دیامرزا فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے ساجد خان کے رویے کو قابل نفرت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساجد خان کے رویے سے واقف تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار ساجد خان پر متعدد خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے جانے کے بعد اب اداکارہ دیامرزا نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ساجد خان کا رویہ قابل نفرت ہے۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے دیامرزا نے کہا کہ ساجد خان کا رویہ قابل نفرت ہے، ان کے بارے میں کیے گئے انکشافات نے مجھے بھی چونکا دیاہے اور خواتین نے ان پر جو بھی الزامات لگائے ہیں وہ صحیح ہیں کیونکہ میں نے خود انہیں ایسی باتیں کرتے سنا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ساجد خان خواتین سے واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں

دیا مرزا نے مزید کہا میں جانتی ہوں وہ خواتین سے ان کی نازیبا تصاویر کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ سے بھی اسی طرح کی تصویر مانگی تھی، میں خواتین کے صدمے کو سمجھ سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ ساجد خان پر اداکاراؤں اور صحافی خواتین سمیت چار خواتین نے جنسی ہراسانی اور بدسلوکی کاالزام لگایا ہے، دیا مرزا کے علاوہ اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ساجد خان کے رویے کو نازیبا قراردیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔