کراچیرخصتی نہ کرنے پرملزم نے بیوی اورساس کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا

تلخ کلامی پرملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ساس اوربیوی کوہلاک کر دیا۔


Staff Reporter June 13, 2013
تلخ کلامی پرملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ساس اوربیوی کوہلاک کر دیا، فوٹو: فائل

لیاری میں رخصتی نہ کرنے پرملزم نے بیوی اورساس کوفائرنگ کر کے ہلاک کردیا، ملزم کوموقع پرموجودافرادنے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے عمرلین محبوب مسجد کے قریب رہائش پذیر45سالہ نسرین نے اپنی بیٹی 18سالہ شازیہ کانکاح تقریباًایک سال قبل جہان آبادکے رہائشی امانت علی سے کیاتھا،امانت علی مسلسل رخصتی کیلیے ساس پردباؤ ڈال رہاتھا۔بدھ کی شب ملزم امانت علی نسرین کے گھرآیااوررخصتی کا تقاضہ کیا،اس دوران تلخ کلامی پرملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ساس اوربیوی کوہلاک کر دیا، ملزم کا آبائی تعلق کوئٹہ سے جبکہ ہلاک ہونے والی ماں بیٹی کا آبائی تعلق ہزارہ سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں