شاہ رخ خان کے تیسرے بچے کی ماں ان کی اہلیہ نہیں کوئی اورخاتون ہوں گی

گوری خان رقم کےعوض کسی دوسری خاتون سے شاہ رخ خان کے تولیدی مادے سے بچے کی پیدائش کروائیں گی، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک June 14, 2013
گھر میں تیسرے مہمان کی آمد کی خبر پر شاہ رخ خان کے بچے کافی خوش ہیں، میڈیا

بالی ووڈ اداكار شاہ رخ خان تيسرے بچے كے باپ بننے والے ہيں لیکن ان کے ہونے والے بچے کی ماں ان کی اہلیہ نہیں کوئی اورخاتون ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کے لئے''سروگیٹ'' کا طریقہ استمال کیا جس کے لئے وہ ایک دوسری خاتون سے رقم کے عوض شاہ رخ خان کے تولیدی مادے سے بچے کی پیدائش کروائیں گی اور انہوں نے اس سارے عمل کو انتہائی خفیہ بھی رکھا جب کہ شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے گھر نئے مہمان کی آمد بیٹے کی صورت میں جولائی میں متوقع ہے ،دوسری جانب شاہ رخ خان کا 15 سالہ بیٹا آریان اور 13 سالہ بیٹی سوہانا بھی اپنے نئے بھائی کی آمد پر کافی خوش ہیں۔

1991ميں شادی کے بدھن میں بندھنے والے شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے تیسرے بچے کی ''سروگیٹ'' کے ذریعے پیدائش کے لیے اسی ڈاکٹرسے مشاورت کی جس نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور کرن راؤ کو ان کے بیٹے "آزاد" کی پیدائش کے دوران خدمات فراہم کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں