سشمیتا سین کا خود سے 15 سال چھوٹے ماڈل کے ساتھ تعلقات کا اعتراف

ویب ڈیسک  جمعـء 26 اکتوبر 2018
سشمیتا سین کا نام ماضی میں سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی جوڑا جاچکا ہے فوٹو:فائل

سشمیتا سین کا نام ماضی میں سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی جوڑا جاچکا ہے فوٹو:فائل

ممبئی: سابق مس یونیورس اور نامور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے 15 سال چھوٹے ماڈل روہمن شاول کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ سشمیتا سین کا نام  سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار  وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہوڈا سمیت متعدد شخصیات  کے ساتھ لیا جاچکا ہے تاہم کسی کے ساتھ بھی سشمیتا کا تعلق زیادہ دن تک برقرار نہ رہ سکا اور اب ایک بار پھر سشمیتا کو محبت ہوگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں کی محبت میں گرفتار بھارتی حسینائیں

بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول گزشتہ کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے لیکن دونوں نے اپنے تعلقات پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اب سشمیتا نے انسٹاگرام پر  تصویر اور ویڈیو  شیئر کی ہے جس میں وہ اورروہمن دیگر افراد کے ہمراہ محبت کی نشانی تاج محل میں موجود ہیں کیپشن میں سشمیتا نے لکھا ’’ایک بار پھر محبت ان کی زندگی میں شامل ہوگئی ہے‘‘ ۔

سشمیتا کے اس پیغام سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے بہت نزدیک آگئے ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق روہمن اور سشمیتا کچھ ماہ قبل فیشن شو کے دوران ایک دوسرے سے ملے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔