چکن ملائی ہانڈی

چکن ملائی ہانڈی کوڈش میں نکلایئے اوراوپر ہرا دھنیا ڈال کردسترخوان کی زینت بنائیے


ویب ڈیسک October 27, 2018
چکن ملائی ہانڈی کوڈش میں نکلایئے اوراوپر ہرا دھنیا ڈال کردسترخوان کی زینت بنائیے: فوٹو: فائل

FAISALABAD: اجزا:

چکن بون لیس: آدھا کلو (چھوٹے ٹکڑے)

دہی: ڈیڑھ پاؤ

فریش کریم: ایک پیالی

کسی بھی قسم کی چیز(پنیر): آدھی پیالی

مکھن: 3 کھانے چمچمے

تیل: ایک پکانے کا چمچہ

کالی مرچ پسی ہوئی: 2 کھانے کے چمچے

لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچمے

نمک: حسب ذائقہ

کاجو : 12 عدد

خش خاش: 2 کھانے کا چمچے

چھوٹی ہری مرچ: 6 عدد

ہرا دھنیا: ایک چھوٹی پیالی

ترکیب:

سب سے پہلے کاجو، خش خاش اورہری مرچ کا بلینڈرمیں پیسٹ بنا لیجیئے۔

اب ایک برتن میں چکن ڈالیئے اوراس میں مکھن اورچیز(پنیر) کےعلاوہ تمام اجزا اچھی طرح ملا کر2 گھنٹے کے لیے میرینیڈ کرلیجیئے۔

اب بھگونے میں مکھن اورتیل ڈالیئے اورپھرمیرینیڈ کی ہوئی چکن ڈال دیں، 5 منٹ تک تیز آنچ پر بھوننے کے بعد درمیانی آنچ پراتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے اور آخرمیں چیزشامل کرکے چولہا بند کردیجیئے۔ چکن ملائی ہانڈی کو ڈش میں نکلایئے اوراوپر ہرا دھنیا ڈال کردسترخوان کی زینت بنائیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں