جامعہ کراچی کلیہ معارف اسلامی میں داخلہ ٹیسٹ کے نتائج روک لیے گئے

اعلیٰ تعلیمی داخلوں کیلیےفیکلٹیزنےانتظامی حکم پرعمل کیا،کلیہ معارف اسلامی میںمن پسندطلباکونوازنےکی کوششیں کی جانےلگیں۔


Staff Reporter June 18, 2013
اعلیٰ تعلیمی داخلوں کیلیےفیکلٹیزنےانتظامی حکم پر عمل کیا،کلیہ معارف اسلامی میںمن پسند طلبا کو نواز نےکی کوششیں کی جانےلگیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی نے انتظامی احکامات سے انحراف اورنتائج کی تیاری میں ممکنہ ردوبدل کے سبب کلیہ معارف اسلامی کے ایم ایس، پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج روک دیے ہیں یہ نتائج کلیہ معارف اسلامی کے شعبہ اصول دین میں نتائج کی تیاری میں انتظامی احکامات نہ ماننے اورشعبے کی جانب سے من مانی کرنے کی بنیاد پر روکے گئے ہیں۔

جبکہ باقی تمام فیکلٹیزکے نتائج تیار کرلیے گئے ہیں جنھیں کل بدھ کوجاری کیاجائے گا،ذرائع کاکہناہے کہ نتائج میں انگریزی ڈپارٹمنٹ کے ''لینگوسٹک'' جبکہ شعبہ طبعیات میں نتائج کا تناسب زیرو فیصد ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور متعلقہ شعبوں میں ٹیسٹ میں شریک ہونیوالے تمام طلبا فیل ہوگئے ہیں ''ایکسپریس'' کو بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے ایک افسرنے بتایاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کواطلاع ملی تھی کہ کلیہ معارف اسلامی کے شعبہ اصول دین سمیت دیگرشعبوں میں من پسند طلبا سے کہا گیا تھا کہ وہ انگریزی اورکمیونیکیشن اسکلزکے جوسوالات سمجھ میں نہ آئیں۔



ان کی جگہ خالی چھوڑدیں ''آنسرکی''سے وہ خود جواب حل کرلیں گے جس پر یونیورسٹی نے متعلقہ شعبوں کواحکامات جاری کیے تھے کہ آنسرکی رئیس کلیہ معارف اسلامی کے دفتر بھجوائی جارہی ہے انچارجز وہاں پہنچ کرکاپیاں چیک کریں جس پر سوائے اصول دین کے شعبہ کے دیگرشعبوں کے متعلقہ اساتذہ نے احکامات کے مطابق ڈین آفس جاکرکاپیاں چیک کیں تاہم شعبہ اصول دین نے ایسا نہیں کیا اور اپنے ذرائع سے آنسر کی حاصل کر کے کاپیاں شعبہ میں چیک کیں اور نتائج بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کو بھجوا دیے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے نتائج روک دیے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ نتائج متعلقہ اساتذہ کے اب کراچی میں نہ ہونے کے سبب آئندہ کئی روز تک جاری نہیں ہو سکیں گے مزید براں ایم ایس، پی ایچ ڈی کے ٹیسٹ میں کلیہ فنون میں نتائج29.5فیصد، کلیہ انتظام و انصرام میں20فیصد، فارمیسی میں44فیصد، کلیہ علوم میں25فیصد اور میڈیسن میں30فیصد رہے شعبہ انگریزی کے لینگوسٹک میں37طلبا ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور تمام فیل ہو گئے شعبہ انگریزی کے لٹریچر میں54طلبا شریک ہوئے اور4کامیاب ہو سکے مزید براں شعبہ طبیعات میں 38طلبا شریک ہوئے اور تمام فیل ہو گئے۔