کراچی:
شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص اور ایک بچی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے علاقے ایک نمبر فلک شادی لان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ نعمان ولد یاسین کے نام سے کی گئی واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلی نمبر 4 میں پراسرار فائرنگ سے 9 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
زخمی ہونے والی بچی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی بچی کی شناخت نایاب دختر شہزاد کے نام سے کی گئی۔
واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔