خواتین سلمنگ سینٹرز اور بیوٹی پارلرز پرسیلزٹیکس عائد

دلہن میک اپ،کاسمیٹک ٹریٹمنٹ،ہیئرکٹنگ وڈائنگ پر16فیصدٹیکس کی تجویز


Staff Reporter June 18, 2013
دلہن میک اپ،کاسمیٹک ٹریٹمنٹ،ہیئرکٹنگ وڈائنگ پر16فیصدٹیکس کی تجویز. فوٹو: ایکسپریس نیوز

سندھ حکومت نے مالی سال 2013-14ء کے بجٹ میں خواتین کی زیبائش پربھی ٹیکس لگادیا۔

مٹاپے سے پریشان خواتین سلمنگ سینٹرزمیں 16 فیصد جی ایس ٹی دیں گی۔ بیوٹی پارلرسے آرائش وزیبائش کرانے پربھی ٹٰیکس لگ گیاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی جانب سے پیرکو سندھ اسمبلی میں مالی سال2013-14ء کے پیش کردہ بجٹ کے مطابق دلہن میک اپ،فیس کیئر، کاسمیٹک ٹریٹمنٹ، ہیئرکٹنگ اور ہیئرڈائنگ کوبھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیاہے۔



بیوٹی پارلرپر جی ایس ٹی ان سروسز کا 16فیصدٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے۔ اس میں بیوٹی کلینکس بھی شامل ہیں۔ ادھرہیلتھ کلب، جمنازیم، سلمنگ سینٹرز، یوگا، مساج سینٹرز پربھی ٹیکس کا نفاذ کیاجا رہا ہے۔ نسوانی حسن کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے پر سندھ حکومت کی جانب سے ٹیکس کا نفاذکیا گیاہے۔ تاہم سندھ اسمبلی میں موجود خواتین ارکان نے اس حوالے سے ردعمل نہیں دیا۔ مٹاپے سے نجات اور بیوٹی پارلر سے تیار ہونے پر ٹیکس سے خواتین کو پریشانی ہونہ ہو لیکن مردوں کے لیے اخراجات میںا ضافہ ہوگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں