لاہور:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
ڈی سی لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان اکرم کی اہلیہ کلثوم عثمان اکرم نے نظر بندی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
جسٹس علی ضیا باجوہ کچھ دیر بعد درخواست پر سماعت کریں گے۔