گستاخانہ خاکے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس 18 دسمبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔


ویب ڈیسک October 29, 2018
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس 18 دسمبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مظہر جاوید ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع ہوئے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

وکیل نے کہا کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور اس حوالے سے اصل کیس جلد مقرر کیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس 18 دسمبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں