مہندی کے پتوں میں شامل اجزا بنیادی اہمیت کے حامل ہیں

جلد رنگ لانے کیلئےمہندی میں کیمیکلز کی ملاوٹ کی جاتی ہے جو انسانی...


Business Reporter August 18, 2012
عید تہوار کے دوران اس شعبے میں ناتجربہ کار اور غیرمتعلقہ افراد متحرک ہوجاتے ہیں جو غیرمعیاری کونز اور مہندی پروڈکٹس تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرتے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD: انسان کے جلدی امراض کا مقابلہ کرنے میں مہندی کے پتوں میں شامل بعض قدرتی اجزابنیادی اہمیت کے حامل ہیں جس کی وجہ سے ادھیڑ عمر افراد میں جلدی امراض کے علاج کیلیے مہندی کے پتوں کا استعمال کا رحجان برقرار ہے، مہندی کی تاثیر ٹھنڈی ہونے کے باعث گرمیوں میں سر کے بالوں، پیروں اور تلوئوں پر اس کا لیپ لگانے سے دماغ اور اعصاب کو سکون حاصل ہوتا ہے۔

مہندی کی قدرتی افادیت اپنی جگہ مسلم ہے تاہم کاروباری طبقہ اپنی مصنوعات کی فروخت کے حجم اور منافع میں اضافے کیلیے مہندی کی ویلیوایڈیشن کے عمل کے دوران مخصوص کیمیکلز کی ملاوٹ کرتے ہیںجو انسانی صحت اور جلد کے لیے نقصان کا سبب بھی بن رہی ہے۔

ایک مینوفیکچرر نے بتایا کہ عید تہوار کے دوران اس شعبے میں ناتجربہ کار اور غیرمتعلقہ افراد متحرک ہوجاتے ہیں جو اس معیار کی مہندی کونز اور مہندی پروڈکٹس تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرتے ہیں جن کے لگانے سے جلد پر فوری گہرے رنگ کی پکڑ توہوجاتی ہے لیکن یہ انسانی جلد کے لیے انتہائی خطرناک بھی ہوتی ہے، ان دنوں مہندی کے رنگوں میں سیاہی مائل مہندی کی ڈیمانڈ زیادہ ہے تاہم اس سیاہی مائل مہندی میں پی پی ڈی نامی کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔