ایل او سی پر اشتعال انگیزی بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں، پاکستان


ویب ڈیسک November 03, 2018
بھارتی حکومت سیزفائر کی خلاف ورزی کے موجودہ اور سابقہ واقعات کی تحقیقات کرے، پاکستان۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور خاتون شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 22 سالہ منزہ بی بی شہید ہو گئی تھیں۔

بھارتی فورسز کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہیں، سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

بھارتی حکومت اپنی افواج کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرامن قائم رکھنے کی ہدایت کرے اور بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو یو این قراردادوں کی روشنی میں کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں