پاکستانی سائنسدان کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

ویب ڈیسک  پير 5 نومبر 2018
کے آر ایل کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی فوٹو:فائل

کے آر ایل کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستانی سائنسدان کے بینک اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے غائب ہوگئے ہیں۔

خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ بینک فراڈ ہوا ہے اور پنشن اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے نکلوا لیے گئے۔

ڈاکٹر یوسف خلجی اپنی فریاد لیکر سپریم کورٹ پہنچ گئے کہ ان کے اکاؤنٹ سے 25 اور 26 اکتوبر کو 30 لاکھ کی رقم نکلوائی گئی۔ انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم کہ رقم کس نے اور کیسے نکلوائی۔

ڈاکٹر یوسف خلجی نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو انصاف کیلئے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بینک حکام اور ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی، زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی گئی ہے اور سڑک پر آ چکا ہوں، چیف جسٹس میری حق حلال کی کمائی واپس دلوائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔