دورہ ویسٹ انڈیز معاہدے پر تاحال دستخط نہیں ہوسکے

پی سی بی چیئرمین کی معطلی وجہ بنی، سلیکٹرز اسکواڈ کے انتخاب میں مصروف


Sports Reporter June 21, 2013
کامران اکمل فیملی کے ساتھ امریکا روانہ، عدنان اور ذوالقرنین واپسی کے خواہاں۔ فوٹو: فائل

جولائی کے وسط میں شروع ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے معاہدے پر تاحال دستخط نہیں ہوسکے۔

اس کی وجہ معطل چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی غیر موجودگی ہے، اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار سلیکٹرز بڑی رازداری سے ٹیم کے انتخاب کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آتے جاتے نظر آنے والوں میں سے کوئی بھی اپنے خفیہ پلان کے بارے میں بات کرنے کو تیار نہیں، چیمپئز ٹرافی میں ناقص ترین کارکردگی کے بعد انھیں متوازن اسکواڈ کی تشکیل کا چیلنج درپیش ہے، دوسری جانب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نئے پرانے اور کچھ آزمائے ہوئے کھلاڑی خاصے متحرک نظر آ رہے ہیں۔



وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل فیملی کے ساتھ امریکا روانہ ہوچکے، عدنان اکمل اور ذوالقرنین خود کو ان کی جگہ سنبھالنے کا مضبوط امیدوار سمجھ رہے ہیں، ناصر جمشید، عمر اکمل، عبدالرؤف، احمد شہزاد اور ایوب ڈوگر بھی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کو دورہ ویسٹ انڈیز میں 5 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے ہیں، سیریز کیلیے قومی ٹیم میں چند نئے چہروں کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں