کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز؛ جنید، امام اورحارث سہیل یو اے ای پہنچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 6 نومبر 2018
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو ابوظبی میں کھیلا جائیگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو ابوظبی میں کھیلا جائیگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے جنید خان، امام الحق اورحارث سہیل یو اے ای پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد صاحبزادہ فرحان، وقاص مقصود اور حسین طلعت وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھ چکے جب کہ ون ڈے اسپیشلسٹ تینوں کھلاڑیوں میں سے گزشتہ روز جنید خان اسلام آباد، حارث سہیل سیالکوٹ سے روانہ ہوئے تھے۔

امام الحق نے پیر کی صبح لاہور سے اڑان بھرتے ہوئے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ اوپنر نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں حبیب بینک کی طرف سے قائداعظم ٹرافی ون ڈے کپ کا فائنل میچ بھی کھیلا تھا، اوپنر بڑی اننگز تو نہیں کھیل سکے لیکن ان کی ٹیم واپڈا کو ہراکر چیمپئن بن گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو ابوظبی میں کھیلا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔