وزیراعظم رواں ماہ ملائیشیا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں پردستخط ہوں گے


ویب ڈیسک November 08, 2018
وزیراعظم عمران خان 4 روزہ چین کا دورہ کر کے روان ہفتے ہی واپس آئے ہیں: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوں گے جب کہ دورے کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ چند دن میں ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 4 روزہ چین کا دورہ کرکے روان ہفتے ہی واپس آئے ہیں جب کہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے تھے۔

مقبول خبریں