ایم کیو ایم پاکستان کا ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جو ل نہ رکھا جا ئے،رابطہ کمیٹی ۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جو ل نہ رکھا جا ئے،رابطہ کمیٹی ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تنظیم و سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتظامات اور ڈاکٹر فاروق ستار کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ  فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھا جائے۔

اجلاس میں تحریک انصاف سندھ کی جانب سے میئر کراچی اور انسداد تجاوزات مہم کو نشانہ بنانے کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ میئر کراچی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کریں پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔