پاکستانی اوپنر امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی اسپتال منتقل

شدید تکلیف کے باعث امام الحق کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا


ویب ڈیسک November 09, 2018
امام الحق کو کیوی بولر لوکی فرگوسن کا تیز باؤنسر جبڑے پر لگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

کیوی بولر فرگوسن کے خطرناک باؤنسر نے پاکستانی اوپنر بیٹسمین امام الحق کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلے باز امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔



امام الحق کو کیوی بولر لوکی فرگوسن کا تیز باؤنسر جبڑے پر لگا وہ ہیلمٹ کی وجہ سے خطرناک انجری سے بچ گئے لیکن ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

شدید تکلیف کے باعث امام الحق کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

مقبول خبریں