’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
 سائنس فکشن فلم2.0 ، 543 کروڑ بجٹ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے فوٹو:فائل

سائنس فکشن فلم2.0 ، 543 کروڑ بجٹ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو آن لائن لیک کرنے والی غیر قانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم2.0 کو بھی آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

بھارتی فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی لیک کردیا تھا جس نے تمل فلم پروڈیوسرز کونسل کو تشویش میں مبتلا کردیا اور ٹی ایف پی سی نے ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم 2.0 کے ٹریلر کی دھوم

لگتا ہے ویب سائٹ  انتظامیہ پر اس دھمکی کاکوئی اثر نہیں ہوا اور اب ویب سائٹ نے سپراسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 کو بھی آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ غیرقانونی ویب سائٹ تمل روکرز نے 2.0 کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکی ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا ’2.0 بہت جلد تمل روکرز‘ پر۔

ہدایت کار شنکر کی سائنس فکشن فلم2.0، 543 کروڑ بجٹ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے اور اگر یہ آن لائن لیک ہوگئی تو اس کا بزنس بری طرح متاثر ہوگا۔ واضح رہے کہ فلم 2.0 میں سپر اسٹار رجنی کانت، اکشے کمار اور ایمی جیکسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم رواں ماہ 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔