’ٹھگ آف ہندوستان‘ ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ کے مقابلے میں پیچھے رہ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘پاکستان میں دیوالی کے موقع پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے، فوٹوفائل

فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘پاکستان میں دیوالی کے موقع پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے، فوٹوفائل

 کراچی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ پاکستانی شائقین کے جانب سے اچھا ردعمل موصول ہونے کے باوجود ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ سے پیچھے رہ گئی۔

بالی ووڈ کی دوسری مہنگی ترین فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ 8 نومبر کو پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی، بھارت کے ساتھ پاکستانی شائقین کی بھی بڑی تعداد ’ٹھگ آف ہندوستان‘ دیکھنے سینما پہنچی تاہم عامر خان اور امیتابھ کی جوڑی ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی جوڑی سے پیچھے رہ گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے ’سنجو ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان میں فلموں کا بزنس مرتب کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 70 لاکھ کا بزنس کیا ہے، جب کہ پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 9 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔

پاکستانی فلم سے پیچھے رہنے کے باوجود ’ٹھگ آف ہندوستان‘ پاکستان میں دیوالی کے موقع پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے، اس سے قبل پاکستان میں دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم ’گول مال اگین‘ ایک کروڑ 31 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔