لاہور میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا: فوٹو:فائل

پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا: فوٹو:فائل

 لاہور: سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے نواح میں واقع معروف صنعتی زون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب بس موڑکاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب میانوالی روڈ پرکوٹ قاضی کے قریب بھی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔