کراچی میں سوات طرزکا آپریشن نہیں کیا جاسکتا شرجیل میمن

وزیرداخلہ بتائیں کہ ن لیگ حکومت نے جب حالات ٹھیک تھے توکراچی میں آپریشن کیوں کیا


Staff Reporter June 24, 2013
کراچی:سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سوات طرزکا آپریشن نہیں کیا جاسکتا، کراچی کے حالات25 سال سے خراب ہیں۔

مختلف پارٹیاں کراچی میں قیام امن کیلیے ہم پرتنقید کے بجائے کراچی میں امن کیلیے تجاویز بھی دیں، سندھ میں ماضی میں ن لیگ کی حکومت رہ چکی ہے، حکیم سعید سمیت دیگراہم شخصیات کون لیگ کے دور حکومت میں کراچی میں قتل کیاگیا، وفاقی وزیرداخلہ بتائیں کہ جب سندھ میں ان کی حکومت تھی اور حالات ٹھیک تھے توکراچی میں آپریشن کیوں کیاگیا۔ اتوارکو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعدوزیراعلیٰ ہائوس میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ کراچی کی صورتحال ملک کے دیگر شہروں سے الگ ہے۔ پنجاب میں بھی قتل کے واقعات ہوتے ہیں۔



کراچی میں بھی قتل کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کی حکومت پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم قیام امن میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں جتنے دہشت گرد ہمارے دور حکومت میں پکڑے گئے۔ اتنے دہشت گردکبھی کراچی میں گرفتار نہیں ہوئے، جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ایم کیوایم کے2 ارکان سندھ اسمبلی منظرامام اوررضا حیدر کے قاتلوں کو بھی ہمارے دور حکومت میں ہی پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے گرفتارکیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں شریف لوگ جیل میں نہیں ہوتے بلکہ دہشت گرد جیل میں ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں