آئی جی تبدیلی کیس؛ اعظم سواتی نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے حوالے سے جے آئی ٹی بنائی ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے حوالے سے جے آئی ٹی بنائی ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس میں نیب کے پرانے ہیڈ کوارٹرمیں جے آئی ٹی کے روبروپیش ہوئے جہاں انہوں بیان ریکارڈ کرایا اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس؛ اعظم سواتی عہدے سے استعفیٰ دیں 

سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے حوالے سے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کے سربراہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی ہیں، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اعظم سواتی کے اثاثوں کی چھان بین کا بھی حکم دے رکھا ہے۔

اس سے قبل وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اعظم سواتی کے صاحبزادے بھی بیان دے چکے ہیں جب کہ جے آئی ٹی کو 15 دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانا ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وفاقی وزیراعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔