دفتر خارجہ نے افغانستان سے ایس پی طاہر خان کی لاش ملنے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018

 اسلام آباد: افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر خان کی لاش اور سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو آگاہ کیا کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان وزارت خارجہ نے شہید ایس پی طاہر خان کی لاش اور سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کو آگاہ کردیا ہے، افغان وزارت خارجہ کے مطابق لاش ننگرہار صوبہ کے ضلع در بابا میں مقامی لوگوں کو ملی، لاش کے ساتھ ہی طاہر خان داوڑ ایس پی خیبر پختونخوا کا سروس کارڈ بھی برآمد ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایس پی طاہر داوڑ کا مبینہ قتل؛ اسلام آباد پولیس ٹیم تفتیش کیلئے پشاور پہنچ گئی

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لاش کو جلال آباد میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا جائے گا اور  کاغذی کارروائی کے بعد براستہ طورخم پاکستان لایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ افغان سفارتخانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، کابل میں پاکستانی سفارتخانہ بھی افغان حکام سے رابطے میں ہے جب کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔