لاہور ایئرپورٹ سے امریکی ڈالر ایران اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعرات 15 نومبر 2018
مسافر گلفام حیدر کو گرفتار کرلیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

مسافر گلفام حیدر کو گرفتار کرلیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 70 ہزار امریکی ڈالر ایران اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر گلفام حیدر کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے غیر ملکی ائیر لائن  کے ذریعے تحران جانے والی پرواز کے مسافر گلفام حیدر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اے ایس ایف اہلکاروں نے بیگ کے خفیہ خانوں سے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

مسا فر گلفام حیدر اے ایس ایف کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکا جس پر اسے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا، کسٹم حکام نے مسافر کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لئے اسے کسٹم ہاؤس منتقل کردیا۔

واضح رہے قوانین کے مطابق ایک فرد کو صرف 10 ہزار امریکی ڈالر لے جانے کی اجازت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔