- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
مراکشی خاتون نے بوائے فرینڈ کو قتل کرکے اس کا گوشت پکا کر پاکستانی مزدوروں کو کھلا دیا
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں مراکشی خاتون نے شادی سے انکار پر سابق بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد اس کا گوشت پکا کرپاکستانی مزدوروں کو کھلادیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ چند روز قبل اس وقت منظر عام پر آیا جب مقتول کی تلاش کے لیے پولیس مشتبہ خاتون سے تفتیش کررہی تھی۔ خاتون کی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا گیا کہ 30 سالہ خاتون کا اپنے ہم وطن نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا اور خاتون کافی عرصے سے اس کی مالی معاونت بھی کررہی تھی۔
نوجوان نے خاتون کو بتایا کہ وہ کسی اور لڑکی سے شادی کررہا ہے جس پر خاتون نے مشتعل ہوکر نوجوان کو قتل کرڈالا اور لاش کی بوٹیاں بنا کر عرب کی مشہور روایتی ڈش مشبوس بنا کر پاکستانی مزدوروں کو کھلا دیا اور باقی کتوں کے آگے ڈال دیا۔
پولیس کو واقعے کا علم اس وقت ہوا جب مقتول کے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کے لاپتہ ہونے پر رپورٹ درج کرائی ، پولیس نے مراکشی خاتون کے گھر پر تفتیش کے لیے جب چھاپا مارا تو جوسر بلینڈر سے ایک انسانی دانت برآمد ہوا، پولیس نے دانت کو ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جس سے مقتول کی شناخت ہوئی اور پھر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے اعتراف ِ جرم کرلیا ہے اورقتل کی گھناؤنی واردات سے پردہ اٹھایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔