پاکستان کا ایک اور اداکار جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک  جمعرات 22 نومبر 2018
ایمن اور منیب کے نکاح کی تصاویر اورویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ فوٹوسوشل میڈیا

ایمن اور منیب کے نکاح کی تصاویر اورویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ بھی نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

دونوں کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، نکاح کی تصاویر اورویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

ایمن خان نے اپنے نکاح کے لیے سنہرے کام والا لباس اور سرخ دُوپٹے کا انتخاب کیا جس میں وہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیں۔ اداکارہ ایمن خان نے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔

جب کہ اداکار منیب بٹ بھی سنہرے کام والے پرنس کوٹ میں پُرکشش نظر آئے۔

ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

نکاح کے موقع پر ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

دونوں اسٹارز کی ابھی صرف نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہےجبکہ دونوں کی بارات اورولیمے کی تقریب بھی جلد منعقد کی جائےگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایمن خان کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم منیب بٹ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ڈھولکی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔