عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں گورنر سندھ

100روزہ کارکردگی پر جواب دینے کے لیے ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا، عمران اسماعیل


ویب ڈیسک November 30, 2018
عمران خان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا، فوٹو: فائل

KARACHI: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں اور ان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا۔

کراچی میں آئیڈیاز 2018 نمائش کے آخری روز گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 نمائش پر پوری دنیا کی نگاہیں تھیں، یہ بہت بڑا ایونٹ تھا جو اچھے طریقے سے مکمل ہوا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان ہوچکا ہے، سکھر میں ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، یہ منصوبہ مرحلہ وار کراچی پہنچے گا، سندھ حکومت اور وفاق منصوبے میں ساتھ چلیں گے تو منصوبے جلد مکمل ہوں گے، سندھ حکومت کو کہہ رہے ہیں وفاق کے منصوبے مانیٹر کرلیں لیکن سندھ حکومت کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہے ہیں، ان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا، 100روزہ کارکردگی پر جواب دینے کے لیے ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا لیکن ہم نے خود کہا تھا کہ 100 دن کا عوام کو حساب دیں گے۔ اس سے پہلے کی حکومتوں کے بارے میں وکی لیکس اور پاناما سے پتا چلتاتھا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے خود کو عوام کے سامنے احتساب کیلیے پیش کیا، حکومت کی اولین ترجیح لوٹی ہوئی دولت واپس لانا اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے مرتے ہیں ، پاکستان کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے، بہت سے قیدی جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث مزید سزا کاٹ رہےہیں، جن قیدیوں کے جرمانے ایک لاکھ روپے سے کم ہیں وہ ادا کرکے انہیں رہائی دلائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے