بورڈ میں موقع ملا تو ضرور کام کروں گا یونس خان

یونس خان نے ٹی 10 کی اولمپکس میں شمولیت کی حمایت کردی


ویب ڈیسک December 02, 2018
یونس خان نے ٹی 10 کی اولمپکس میں شمولیت کی حمایت کردی

سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہنا ہے کہ بورڈ میں موقع ملا تو ضرور کام کروں گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹٰیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ میڈیا مجھے اسکواش کورٹ میں دیکھ کر حیران نہ ہو، اسکواش سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، کرکٹ فٹبال کے ساتھ اسکواش بھی کھیلتا رہا ہوں، پاکستان میں اسکواش کا مستقبل روشن ہے، جس ملک میں جہانگیرخان جیسا لیجنڈ ہو وہاں اسکوائش ختم نہیں ہوسکتی۔

یونس خان نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاکستان اسکواش سرکٹ کے انعقاد سے اسکوائش کو نئی زندگی ملی ہے۔ یونس خان نے ٹی ٹین کی اولمپکس میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کو بھی شامل ہونا چاہیے یہ اب ہوری دنیا میں کھیلی جارہی ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا اچھا موقعہ ہے، تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنی چاہیئے کیوں کہ یو اے ای کی کنڈیشنڈ میں ٹاس جیتنے والا پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو پرفارمنس کے لیے وقت دینا چاہیے اور ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے