رنبیر کپور نے دپیکا اور رنویر کے ولیمے میں شرکت کیوں نہیں کی؟

ویب ڈیسک  پير 3 دسمبر 2018
دپیکا اوررنویرکے استقبالیے میں بالی ووڈ اسٹارزنے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے تھے : فوٹو: فائل

دپیکا اوررنویرکے استقبالیے میں بالی ووڈ اسٹارزنے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے تھے : فوٹو: فائل

 ممبئی: اداکار رنبیر کپور نے دپیکا اور رنویر کے آخری استقبالیے کی تقریب میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سامنے آگئی۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی ماضی میں گہری دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم رنبیر کی ممبئی میں دونوں کے ولیمے کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے باعث سب نے ہی پرانے معاملات کو ہوا دی تاہم ایسا کچھ نہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم براہمسترا کی شوٹنگ میں بے انتہا مصروف تھے۔ اداکار رنبیر اور عالیہ بھٹ دونوں نے فلم کے لیے اس روز لگا تار 20 گھنٹے شوٹنگ کی جس کے بعد وہ تھک چکے تھے اور یہ ہی وجہ تھی کہ وہ ممبئی میں دپیکا اوررنویر کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا اوررنویر کا تیسرا استقبالیہ

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے تیسرے اور آخری استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔