- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ان دنوں شادی کی تقاریب میں مصروف ہیں، پریمی جوڑے نے اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں پہلے کونکنی رواج اور پھر سندھی روایات کے مطابق شادی کی بعد ازاں انڈیا میں بھی 3 استقبالیے منعقد کیے گئے جب کہ گزشتہ روز ممبئی میں ہونے والے آخری استقبالیے میں بالی ووڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی۔
Entertainment. Entertainment. Entertainment… #SimmbaTrailer packs the right ingredients… #Singham and #Simmba in one film – that’s icing on the cake… Expectations multiplied already… Link: https://t.co/69oCru218n
— taran adarsh (@taran_adarsh) December 3, 2018
رنویرسنگھ کے پرستاروں کو ان کی شادی کے ساتھ ساتھ ان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’سمبا’ کا بھی شدت سے انتظار ہے جس کا ٹریلر اب ریلیز کردیا گیا ہے، بھارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے لکھا ’انٹرٹینمنٹ‘، ’انٹرٹینمنٹ‘، ’انٹرٹینمنٹ‘، تقریباً 3 منٹ کا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ آخر میں ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی انٹری بھی دکھائی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹھی نے اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم‘ اور ’سنگھم ٹو‘ بنائی تھی تاہم اس بار انہوں نے رنویر سنگھ کا انتخاب کیا جب کہ اس فلم کی کہانی بھی سنگھم سے جڑی ہوئی ہے جب کہ فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال‘ کی ٹیم بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دپیکا اور رنویر کی 2 روز میں دوسری بار شادی
واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’سمبا ‘ میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں، فلم 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔