بالی ووڈ شادی سیزن دپیکا اور پریانکا کے بعد اب کپل کی باری

کپل شرما کے استقبالیے کی تقریب ممبئی میں 14 دسمبر کو منعقد کی جائے گی


ویب ڈیسک December 04, 2018
کپل شرما اور گنی چھاتراتھ رواں ماہ 12 دسمبر کو جالندھر میں شادی کے بندھن میں بندھن میں بندھیں گے فوٹوفائل

بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن پورے عروج پر ہے اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی شادی کے بعد اب نامور کامیڈین کپل شرما کی شادی کا آغاز ہوگیا۔

2018 کو بالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہاجائے تو غلط نہ ہوگا گزشتہ ماہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اورررنویر سنگھ اپنی شاہی شادی کی وجہ سے میڈیا پر چھائے رہے، ان کی شادی کا اختتام بھی نہیں ہوا تھا کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی کی شہنائی بج گئی۔ ابھی پریانکا اورنک کے استقبالیے کی تقریب بھی نہیں ہوئی کہ بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما اور گینی چھاتراتھ کی شادی کا آغاز ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گینی کے والد نے رشتہ بھیجنے پرصاف انکارکردیا تھا

بھارتی میڈیا کے مطابق دو روز قبل کپل کی ہونے والی دلہن گینی کے گھر سکھ مذہبی رسوم کے مطابق 'اکھنڈ پاتھ' کی رسم اداکی گئی اس رسم کے ساتھ باقاعدہ شادی کا آغاز ہوگیا۔ گینی اس رسم کے دوران جامنی اور سنہری رنگ کے لہنگے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ رسم کے دوران لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bq5N8KnFzJE/"]

واضح رہے کہ کپل شرما اور گینی چھاتراتھ رواں ماہ 12 دسمبر کو جالندھر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے جب کہ دونوں کے استقبالیے کی تقریب ممبئی میں 14 دسمبر کو منعقد کی جائے گی جس میں تمام بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bq7RXhigd0-/"]