پنجاب پولیس کے 15 افسران کو یو این امن مشن پر بھیجنے کا فیصلہ

وزرات داخلہ نے یو این مشن کے لیے منتخب ہونے والے پولیس افسران کی تفصیلات طلب کرلیں


ویب ڈیسک December 05, 2018
وزرات داخلہ نے یو این مشن کے لیے منتخب ہونے والے پولیس افسران کی تفصیلات طلب کرلیں (فوٹو : فائل)

وزرات داخلہ نے پنجاب پولیس کے 15 افسران کو اقوام متحدہ کے امن مشن پر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات داخلہ نے یو این امن مشن کے لیے منتخب ہونے والے پولیس افسران کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جنہیں افریقا میں پلاننگ آفیسر پی فور کا عہدہ دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب ہونے افسران میں ڈی آئی جی فیصل رانا، ڈی آئی جی ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی عبدالرب، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، ڈی آئی جی شوکت عباس، ایس ایس پی امیرعبداللہ خان نیازی اور ایس ایس پی ہمایوں مسعود شامل ہیں۔

ایس ایس پی احسن یونس، ایس ایس پی اظہر اکرم، ایس ایس پی رائے بابر سعید، ڈی پی او نارووال نجیب الرحمان بغوی، ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک، ایس پی محمد اقبال، ایس پی وقار شعیب اور ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم کو بھی اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔