منشیات کے بڑے اسمگلروں کے نام سامنے لائے جائیں سپریم کورٹ

بلوچستان کےارکان دھندے میں ملوث ہیں،اے این ایف ریٹرننگ افسروں کوبتا سکتی تھی،کسی منشیات فروش کونہیں روکاگیا،چیف جسٹس.


Numainda Express July 06, 2013
ایوب آفریدی کی جائیدا د نیلامی کیلیے پیش کی گئی تھی مگرکوئی خریدار ہی نہیں آیا،وزیر داخلہ سے بات کروں گا، وکیل اینٹی نارکوٹک فورس۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اے این ایف کو ہدایت کی ہے کہ منشیات کے بڑے اسمگلروں کے نام پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے لائے جائیں۔

ملک میں منشیات کی ا سمگلنگ میں اضافے کے بارے میں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی وجہ سے ڈرگ اسمگلر اسمبلیوں تک پہنچ گئے ہیں اور وہ حکومتوں کے پسندیدہ بھی ہوتے ہیں، اتنا بڑا الیکشن ہوا مگر کسی منشیات فروش کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی کوشش نہیںکی گئی ۔ جسٹس گلزار احمدنے کہا کہ لیاری گینگ وارکی وجہ بھی منشیات فروشی ہے،کراچی میںکھلے عام سڑکوں پر نشے کے انجکشن لگائے جا رہے ہوتے ہیں مگرکوئی پوچھنے والا نہیں ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اب ملک میںکوئی پردہ نشین نہیں رہے گا ایسے افرادکے نام پارلیمنٹ سمیت متعلقہ حکام کے علم میں لائے جائیں گے۔



چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے منشیات کی روک تھام میں ناکامی پر اینٹی نارکوٹک فورس پر برہمی کا اظہارکیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب سے یہ فورس بنی ہے منشیات کی اسمگلنگ میںکمی کے بجائے اضافہ ہی ہوا ہے ۔ اے این ایف کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ فورس کے پاس صرف1800کی نفری ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ملک کے تمام قانون نافذکرنے والے ادارے فورس سے تعاون کرنے کے قانونی طور پر پابند ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ایوب آفریدی کی جائیدا د نیلامی کیلیے پیش کی گئی تھی مگرکوئی خریدار ہی نہیں آیا جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اب توکئی آفریدی پیدا ہوگئے ہیں۔ بلوچستان کے اراکین صوبائی اسمبلی اس دھندے میں ملوث ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تو ان کو بتائیں کہ ایسے لوگ تو آپ کے ساتھ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، یہ بات کسی ایجنسی کے ذریعے حکومت تک پہنچائی جاسکتی ہے۔ اے این ایف کے افسران بھی آگاہ کرسکتے ہیں مگرکوئی توجہ نہیں دیتا۔ضیا الحق کے دور میں ایسے 2 بڑے واقعات ہوئے تھے میں نام نہیں لینا چاہتا۔ سلمان اکرم راجا نے کہاکہ میں خود وزیر داخلہ سے مل کر یہ بات کروںگا۔

مقبول خبریں