- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کراچی؛ جعلی غیرملکی ویب سائٹ بنا کر10 ہزار افراد کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
کراچی: ایف آئی اے نے غیرملکی کمپنی کی جعلی ویب سائٹ بناکر 10 ہزار افراد کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنی کی جعلی ویب سائٹ بناکر 10 ہزار افراد کو لوٹنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار نے ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان اٹلی کی کمپنی کے نام پر ملٹی لیول مارکیٹنگ کا جھانسہ دے رہے تھے، جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو جعلی کرنسی فروخت کی جارہی تھی اور آسان آمدنی کا جھانسہ دے کر لوٹا جارہا تھا۔
عبدالغفار کا کہنا ہے کہ 10 ہزار افراد سے فی کس ڈیڑھ امریکی ڈالر وصول کیا جاتا تھا، ملزمان امریکی ڈالر کی آن لائن الیکٹرانک کرنسی کی شکل میں خریدو فروخت کرتے تھے، ملزمان کرپٹو کرنسی اور ورچوئل کرنسی کے نام پر اب تک 20 کروڑ روپے سے زائد وصول کرچکے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ 4 ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جب کہ گروہ کے دو اہم ملزمان نواب شاہ کے رہائشی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے چھاپے مار رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔