بنارس پل پر بس الٹ گئی 2 مسافر جاں بحق 15 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کا نام امجد خان بتایا جا رہا ہے۔


ویب ڈیسک July 07, 2013
بس اورنگی ٹاؤن سے عبداللہ کالج کی جانب جا رہی تھی کہ بنارس پل پر تیز رفتاری کے باعث پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ فوٹو: فائل

بنارس پل پر ایک بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے ندیم احمد کے مطابق روٹ نمبر ڈبلیو 55 کی بس اورنگی ٹاؤن سے عبداللہ کالج کی جانب جا رہی تھی کہ بنارس پل پر تیز رفتاری کے باعث پل کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔


جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کا نام امجد خان بتایا جا رہا ہے جب کہ دوسرے کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں